
اسلام آباد : بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اسے دو حصوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث و مباحثے اور تبصروں کا آغاز ہو گیا۔ مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے انہیں ہی ذمہ دار ٹھہرایا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہمارے سلیکٹڈ وزیراعظم نے امریکہ سے واپسی پر کہا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں ۔کیا کشمیر کا سودا وہ ورلڈ کپ تھا جو سلیکٹڈ امریکہ سے جیت کر آیا تھا ؟ انہوں نے کہا کہ ایک جنرل نیازی تھے جنہوں نے بنگلہ دیش کا سودا کیا تھا اور دوسرے عمران نیازی ہیں جنہوں نے کشمیر کا سودا کیا۔


