
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) کشمیر کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں جدو جہد کو تیز کرنے اور کشمیریوں کی اخلاقی سفارتی اور عوامی حمایت کے لئے مختلف مکاتب فکر کی شخصیات نے جموں وکشمیر سالیڈیرٹی موومنٹ کے نام سے پلیٹ فارم قائم کر دیا گیا ہے ۔ سماجی کارکن عظمی گل کو چیئر پرسن نامزد ، جموں و کشمیر سالیڈیرٹی موو منٹ کسی سیاسی جھکائو کے بغیر صرف ایک نعرے جموں و کشمیر بنے گا پاکستان کے لئے فکری اور نظریاتی محاذ پر کام کرے گی ، اس حوالے سے چیئرپرسن عظمی گل نے بتایا کہ کشمیر میں بھارتی مظالم نے معصوم کشمیریوں کو زندہ درگور کر دیا ہے اور اگر بحران جاری رہا تو بھوک اور تشدد سے لاکھوں انسانوں کی ہلاکتیں ہو نے کا خدشہ ہے ، وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعلان کشمیر بنے گا پاکستان پر پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیری مسلمانوں کے دل پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔عظمی گل نے کہ میں اپنے والد سابق سربراہ آئی ایس آئی لیفٹنیٹ جنرل حمید گل جو زندگی کی آخری سانسوں تک نظریہ پاکستان کے محافظ رہے ان کے مشن کو آگے بڑھاں گی اس کار خیر میں ملک کے کونے کونے سے اہل فکر افراد کا تعاون حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر سالیڈیرٹی موومنٹ کے زیر اہتمام اسلام آباد ہوٹل میں 29 اگست کو کشمیر حکمت عملی کے عنوان سے ایک سیمنار ہو گا جس پر ملک بھر سے اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔اور کشمیر کے حوالے سے صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور آئیندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا ۔


