
دبئی میں حکومت نے کروڑوں ڈالر کی لاگت سے مارز سٹی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس میں سرخ سیارے مریخ پر ممکنہ زندگی کا ماحول تیار کیا جائے گا۔
دبئی کے حکام کے مطابق 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی لاگت سے یہ شہر 19 لاکھ مربع فٹ پر مشتمل ہو گا اور اس کے ساتھ کسی جگہ کی سب سے بڑی نقل کا اعزاز بھی حاصل ہو گا۔
اس شہر میں محققین ایک برس تک قیام کے دوران مختلف تجربات کریں گے جس میں مریخ پر زندگی کے
مارز سائنس سٹی منصوبے کا اعلان حال ہی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ابوظہبی میں ہونے والے سالانہ اجلاس میں کیا گیا۔
اس شہر میں جدید لیبارٹریوں کے ذریعہ مریخ کے سخت موسم اور مریخ کی زمینی ساخت کی نقل تیار کی جائے گی۔
ضروری خوراک، پانی اور توانائی کا حصول شامل ہے۔
یہ منصوبہ دبئی کی ‘مریخ 2117’ منصوبہ بندی کا حصہ ہے جس کے تحت آئندہ سو برس کے دوران مریخ پر پہلی انسانی آبادی کا قیام عمل میں لانا ہے۔




