
وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ہندوانتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کا ردعمل آگیا۔ دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس کے رہنماء کرشن گوپال نے اعتراف کیا کہ مودی ، بھارت اور آر ایس ایس ایک ہی ہیں، ہاں ہم دہشتگرد ہیں اور بھارت ہمارا حصہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آر ایس ایس کے مرکزی رہنماء کرشن گوپال نے وزیراعظم عمران خان کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ مودی ، بھارت اور آر ایس ایس ایک ہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان آر ایس ایس سے نہیں بھارت سے ناراض ہیں۔ دہشتگرد تنظیم آر ایس ایس نے اعتراف کیا کہ ہاں ہم دہشتگرد ہیں اور بھارت ہمارا حصہ ہے۔ واضح رہے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے تھا




