اسلام آباد :چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلہ کے تحت 313 ٹیرف لائنز کے سبب تجارت کے حجم میں 18 ماہ میں 500 ملین ڈالر کا اضافہ ہوگا جبکہ چین نے پاکستان کے ٹیکسٹائل،لیدر،انجینئرنگ کیمیکلز،فرنیچر،آٹوپارٹس، پلاسٹک، ربڑ، گلاس،سرامکس، سرجیکل اوزار، سمندری غذا اور گوشت کے شعبے کی مصنوعات کو زیرو ڈیوٹی میں شامل کیا ہے۔ سرمایہ کاری بورڈ کے حکام کے مطابق چین پاکستان آزاد تجارتی معاہدہII کی فہرست میں شامل مصنوعات کو دی گئی ٹیکس رعایت یکم جنوری 2020ء سے نافذ ہوگی۔ دونوںممالک کے درمیان طے پانے والے اس معاہدے کے تحت چین فوری طور پر 313 مصنوعات پر ٹیرف لائنز کا خاتمہ کرے گا جس کی لاگت پاکستان کی بین الاقوامی برآمدات کا 8.7 ارب ڈالر اور چین کے مجموعی درآمدات کا 64 ارب ڈالر بنتا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان کو 75 فیصد تک تجارتی توزان حاصل ہوگا۔
Related Posts

پاکستان میں کرونا وائرس بڑھنے لگاتصدیق شدہ مریضوں کی تعداد اکیس ہوگئی
- Rizwan Malik
- مارچ 12, 2020
- 0
گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں کورونا وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 21 […]

شوہر بیوی کا چچا نکل آیا، مصر میں تین سال بعد شادی ختم
- Rizwan Malik
- اکتوبر 28, 2024
- 0
دونوں کی شادی تین برس قبل ہوئی تھی اور ان کے تین بچے بھی ہیں مصر میں تین برس تک قائم رہنے والی شادی ایک […]

یہودیوں پر حملہ ایران ، افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں کے امریکہ داخلے پر پابندی
- Rizwan Malik
- جون 5, 2025
- 0
ریاست کولوراڈو میں یہودیوں کے احتجاج پر حملے میں ملوث شخص غیرقانونی طور پر امریکہ میں رہائش پذیر تھا ٹرمپ کے اس فیصلے سے وہ […]
