اسلام آباد(نیوزرپورٹر)کشمیر یکجہتی کونسل کے چیئرمین جاوید راٹھور نے کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام سے پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات کی ، انہوں نے کشمیر کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے گہری تشویش کا اظہار کیا ، انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیریوں کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی دنیا میں مثال نہیں ملتی ، بھارتی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے ،ایسے میںلوگ پا کستان کی طرف دیکھ رہے ہیں جبک پا کستا ن کی طرف سے کوئی پیشرفت نظر نہیں آرہی جاوید راٹھور نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھانے کیلئے جدوجہد جاری رکھے ہوے ہیں اور پاکستان کی حکو مت کو بھی اس طرح مو ثر طور پرکام کرنا چاہیے ، اس موقع پر کشمیر کمیٹی کے چیئرمین فخر امام نے کشمیر اشو کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے پر بیرون ملک پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی کوششون کو سرہا ۔ سید فخر امام نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں ، مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور بھارت کو باور کراتے ہیں کہ وہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو فی الفور بند کرے ۔اس موقع پر کشمیر سالیڈیرٹی کونسل کے ڈپٹی سکرٹری جنرل سردار ظریف خان اور ڈائریکٹرجنرل کشمیر کمیٹی نسیم خالد بھی موجود تھے۔
Related Posts
پاکستان کے میزائل حملوں نے بھارت کومذاکرات پر مجبورکردیا
- Rizwan Malik
- May 11, 2025
- 0
پاکستان کےکامیاب میزائل حملوںکا بھارت کے پاس کوئی جواب نہ تھا، نک رابرٹسن واشنگٹن:امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے انٹرنیشنل ڈپلومیٹک ایڈیٹر نک رابرٹسن […]

سائبر سکیورٹی میں پی ایچ ڈی کرنے والی پاکستانی کی پہلی حاضر سروس خاتون سائبر سکیورٹی تجزیہ کار ڈاکٹر فوزیہ ادریس ابڑو
- Rizwan Malik
- February 12, 2021
- 0
میرے دو بچے ہیں، مگر ان کی پیدائش سے پہلے کام کی زیادتی اور حوصلہ افزا ماحول نہ ہونے کے باعث میرے کئی دفعہ مِس […]

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ احتساب عدالت پیش
- Rizwan Malik
- September 21, 2019
- 0
سکھر: آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ نیب کی جانب سے […]
