واشنگٹن:امریکی محکمہ امیگریشن نے اپنے 13 ہزار ملازمین کو چھٹی پر بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی سٹیزن اینڈ امیگریشن نے 13 ہزار سے زائد ملازمین کو چھٹی پر بھیجنے کے نوٹس جاری کر دیے، چھٹیوں کے نوٹس کا اطلاق 3 اگست سے ہوگا۔ 13 ہزار سے زائد ملازمین 3 اگست سے بغیر تنخواہ چھٹیوں پر چلے جائیں گے، یہ فیصلہ مالی بحران کی وجہ سے کیا گیا ہے امیگریشن سروسز میں مجموعی طور پر 20 ہزار ملازمین ہیں رپورٹ کے مطابق امیگریشن سروسز کا سالانہ بجٹ 15 ارب ڈالرز ہے، جو ویزوں، ورک پرمٹ، گرین کارڈ، اور شہریت کے لیے دی جانے والی درخواستوں سے آتا ہے۔ کورونا وباء کی وجہ سے درخواستوں میں 50 فی صد کمی آ گئی ہے ۔جس کی وجہ سے سالانہ بجٹ پر بہت اثر پڑا ہے۔ امیگریشن سروسز نے کانگریس سے 3 اگست سے قبل رقم فراہم کرنے کی اپیل بھی کر دی ہے۔
Related Posts
سی پیک کے تحت قائم ہونے والے قاسم کول پاور پلانٹ سے بجلی قومی گرڈ میں شامل
- Rizwan Malik
- May 8, 2019
- 0
سی پیک کے تحت قائم ہونے والے قاسم کول پاور پلانٹ سے بجلی قومی گرڈ میں شامل اس وقت پورٹ قاسم پاور پلانٹ سے پیدا […]

ہنڈائی موٹرز کا بڑااعلان، پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
- Rizwan Malik
- September 24, 2023
- 0
سانٹا فے کو مقامی طور پر اسمبل شدہ ماحول دوست ہائبریڈ گاڑی ہوگی کراچی:ہنڈائی نشاط موٹرز پرائیوٹ لمیٹڈ نے اپنی پانچویں مقامی طور پر اسمبلڈ […]
تحریک عدم اعتماد کا مقابلہ:دو ہفتوں میں وفاقی کابینہ میں اہم تبدیلیاں
- Rizwan Malik
- February 17, 2022
- 0
وزیراعظم نے پرویز خٹک، اسد عمر اور حماد اظہر کو پارٹی معاملات سنبھالنے کی ہدایت کی ہےاسلام آباد:اپوزیشن کے حکومت کا تختہ الٹنے کے منصوبوں […]
