اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کو گزشتہ روز ایم پی اے کے شوہر کے ساتھ جھگڑا کرنے پر معطل کر دیا ۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے محکمانہ رولز کے تحت ایڈیشنل سیشن جج کو معطل کیا ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان پر تشدد کرنے والے چودھری خرم کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر کیخلاف درخواست ایڈیشنل سیشن جج نے جمع کرائی ہے۔درخواست کے متن کے مطابق کانسٹی ٹیوشن ایونیو پرگاڑی میں پیٹرول ڈلوارہاتھا،2افراد آئے اور مارنا شروع کیا۔ تشدد سے سر،منہ،آنکھوں،ناک، ہونٹ،پاوں میں چوٹیں آئیں۔تشددسے لگ رہاتھا کہ وہ میری جان کے درپے تھے۔مزید برآں ایڈیشنل سیشن جج کو طبیعت خراب ہونے پر رات گئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
Related Posts
پاکپتن کی عدلت نے زیادتی کے مقدمہ میں نوجوان کو بری کردیا .
- Rizwan Malik
- October 23, 2017
- 0
چیچہ وطنی. رضوان احمد پاکپتن کی عدلت نے زیادتی کے مقدمہ میں نوجوان کو بری کردیا . پاکپتن .ایڈیشنل سیشن جج سید فیض الحسن نے […]
ٹیکسلا: پرائیویٹ ہسپتالوں میں استعمال شدہ سرنجز دوبارہ استعمال ہونے لگی،
- Rizwan Malik
- September 24, 2017
- 0
ٹیکسلا…. نجی ہسپتالوں کا عملہ مبینہ طور پر کچرا دانوں میں پھینکی گئی سرنجز گرم پانی میں ابال کر دوباره مریضوں پر استعمال کر رہا […]

چین : پاکستانی نیلی راوی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پہلی پیدائش
- Rizwan Malik
- June 12, 2025
- 0
پاکستانی بھینسوں کے جنین سے بچھڑوں کی پیدائش کےذریعے چین کی ڈیری صنعت کو فروغ ملے گا نان ننگ(شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ […]
