فیصل آباد (عبدالصمد خاں) چیئر پرسن ویمن ویلفیئر کمیٹی میونسپل کارپوریشن،سٹی جنرل سیکر ٹری مسلم لیگ ن خواتین ونگ محترمہ شمائلہ چوہدری نے کہا ہے کہ عوام کا فیصلہ تمام فیصلوں سے بڑا ہوگا۔مقبول رہنما کو غیر جمہوری طریقوں سے ناکام بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پاکستان کو ایٹمی اور اقتصادی قوت بنانے والوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایسا لگ رہا ہے کہ فیصلہ پہلے سے ہی کیا جاچکا ہے۔احتساب کے نام پر انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتیں اپنے فیصلے دیں گی لیکن پاکستان کے عوام اس صورتحال پر جلد اپنا فیصلہ دیں گے۔ 2018 میں عوام کا فیصلہ آئے گا اس فیصلے کے بعد ان سارے فیصلوں کی حیثیت ثانوی ہوجائیگی۔ احتساب کے نام پر انصاف کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ عدالت پیشی کے لئے آنے والوں کو گرفتار کرلیا جاتا ہے۔ جب سی پیک لانے والے کو آپ اقامہ میں اس بات پر کہیں اس نے تنخواہ لینی تھی لیکن لی نہیں۔اس بات پر نااہل کردیں گے تو پھر آپ کا پوری دنیا میں کیا تاثر جائے گا۔ کچھ قوتیں جو اندرونی اور بین الاقوامی طور پر متحرک ہیں اور وہ قوتیں پاکستان کو کمزور کرنا چاہتی ہیں جس لیڈر نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا اس کے بعد بھی اس کو ہائی جیکر بنالیا گیا اور گرفتار کرکے بکتر بند گاڑیوں میں گھمایا گیا اور اس بات کی سزا دی گئی۔ اس لیڈر نے جب پاکستان کو اقتصادی قوت بنانا چاہا اور سی پیک شروع کیا تو اس کو ایسی بات پر نااہل کیا کہ دنیا حیران ہے۔
Related Posts

پے درپے حکومتی بائونسرز ، چیف جسٹس بیک فٹ پر، کریز ہی چھوڑ گئے ؟
- Rizwan Malik
- اپریل 28, 2023
- 0
صرف دو آڈیوز کی مار شخص نے کئی دنوں سے اپنے ادارے اورحکومتی سیاسی نظام کو یرغمال بنا رکھا تھاثابت ہوگیا چیف جسٹس آئین و […]
ختم نبوت ریلی آج اسلام آباد پہنچے گی، ریڈ زون میں داخلہ روکنے کے لئے سکیورٹی انتظامات مکمل
- Rizwan Malik
- اکتوبر 24, 2017
- 0
ختم نبوت ریلی آج اسلام آباد پہنچے گی، شرکاء کو ریڈ زون داخل ہونے سے روکنے کے لئے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ لاہور […]

نامنصفانہ جنگ (صیہونی استکبار اور تنہا ایرانی استقامت)
- Rizwan Malik
- مارچ 19, 2026
- 0
سید عباس حیدر شاہ ایڈووکیٹ تاریخ کے دھندلکوں میں جب بھی انسانیت نے عدل و انصاف کی شمع روشن کی، ظلمت کدوں کے فرعونی اس […]
