پاکپتن ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نےعوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے ضلع بھر میں ڈی ایس پی ایز اور ایس ایچ اوز پرمشتمل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایات جاری کردی ان خیالات کااظہار ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے ڈی پی او آفس میں لگائی گئی کھلی کچہری میں تاجروں شہریوں سائیلین اور پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا .ڈی پی او کاکہناتھا کہ مظلوم کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اس میں کسی قسم کی رکاوٹ سستی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیاجائے گا .ڈی پی او اسماعیل نے ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ حساس معاملات پر مبنی درخواستوں پر میرٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری عمل درآمد کیاجائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوسکے .ڈی پی او اسماعیل کھاڑک نے کھلی کچیری میں پیش ہونے والے سائیلین شہناز بی نی حسن ٹاون .بارش علی 35 ایس پی .یونس ٹبہ نانک سر .رسولاں بی بی اور سکینہ بی بی کمیریاں .فرمان علی گوبندپور. رانی بی بی 76 جوئیہ والی .نور سین بی نی چک مہندی خاں. رستم علی. اعجاز 30 ای بی عارفوالہ اور محمد اسلم پیرکریاں اور ضلع بھر سے آئے ہوئے سائیلین کی اطمینان سے باتیں سنیں اور 30 سے زائد درخواستوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں ڈی ایس صدر سرکل ضیا الحق ڈی ایس پی سٹی خالد بلوچ اور ڈی ایس عارفوالہ رانا فواد کے متعلقہ درخواستیں پیش ہوئی.
Related Posts

چیچہ وطنی، کالج انتظامیہ طلباء کیلئے ملنے والا سکلز ڈویلپمنٹ کا وظیفہ خود ڈکارنے کے چکر میں
- Rizwan Malik
- October 9, 2017
- 0
رضوان احمد چیچہ وطنی کالج آف ٹیکنالوجی بورے والا روڈ نزد 39 چونگیمیں 100 کے قریب سٹوڈنٹ نے 3 ماہ کے شارٹ کورس میں مختلف […]

چوبیس گھنٹوں میں کے پی کے میں دو خواجہ سرا قتل کر دیئے گئے پولیس قاتل نہ پکڑ سکی
- Rizwan Malik
- March 19, 2022
- 0
اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) خیبرپختونخوا میں چوبیس گھنٹوں کے دوران فائرنگ کے واقعات میں 2 خواجہ سرا جان کی بازی ہار گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ […]

اسرائیل فوری طور پر غزہ میں فوجی آپریشن روکے عالمی عدالت انصاف کا بڑا فیصلہ
- Rizwan Malik
- May 25, 2024
- 0
فیصلہ مظلوم انسانوں کی فتح ، فیصلے پر عمل درآمد کرایا جائے،پاکستان، سعودی عرب اسلام آباد: عالمی عدالت انصاف نے حکم جاری کیا ہے کہ […]
