لاہور (وقائع نگار)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہرقادری نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت میں لاقانو نیت عرو ج پر ہے،تحریک انصاف کے دور میں” انصا ف” در بدراور ” قانون” محض ایک کا غذی ٹکڑا ثا بت ہورہاہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم اور پار لیمنٹ کی قانون سازی کو ادارے کوئی اہمیت نہیں دے رہے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہو ں نے آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں چوہدری عاطف ، چوہدری گل شیر ، چوہدری بشارت ، حاجی ظفر ، چوہدری مزمل ، ماجدزمان اعوان ، اعجاز گجر ، حاجی امتیاز اور دیگر عہدیداران سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی صاحب آپ نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے اگر آپ نے پاکستان کی پارلیمنٹ کے بنائے ہوئے قانون پر جو پوری دنیا میں نافذالعمل ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملکی مفاد میں دیئے گئے آرڈر اوور لوڈنگ کا خاتمہ اور ایکسل لوڈ قانون پر عملدرآمد نہیں کروانا تو پارلیمنٹ اور عدالتوں کو بند کر دیں جب آپ کی حکومت قانون پر عملدرآمد نہیں کروا سکتی تو کیا فائدہ ۔ آپ صرف تقریریں کرنے کے ماہر ہیں عملی طور پر آپ پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین وزیراعظم ہیں بہتر یہی ہے کہ آپ اپنی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے پاکستان کو مزید تباہ نہ کریں اور عزت کے ساتھ استعفیٰ دے کر گھر چلے جائیں کیونکہ آپ اس اہم عہدے کے اہل نہیں ہیں۔
Related Posts

چینی مونگ پھلی کے بیجوں کی پاکستانی کھیتوں میں کامیابیاں
- Rizwan Malik
- April 8, 2023
- 0
جینان (شِںہوا) شان ڈونگ رین بو ایگریکلچرل ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ میں افزائش نسل کی تحقیق کرنے والے ڈاکٹر بابر اعجاز چند روز قبل پنجاب واپس […]

آئی فون تیرہ کی خریداری کیلئے لوگوں نے قطاریں بنا لیں
- Rizwan Malik
- October 11, 2021
- 0
اسلا م آباد(خصوصی رپورٹ )آئی فون 13 کو دنیا کے مختلف ممالک میں 24 ستمبر سے فروخت کے لیے پیش کردیا گیا اور ہزاروں افراد […]

برکس معیشتوں میں ترقی کی زبردست صلاحیت اور گنجائش موجود ہے، روسیف
- Rizwan Malik
- October 27, 2024
- 0
تھائی لینڈ، ملائیشیا، ترکیہ اور آذربائیجان جیسے 30 سے زیادہ ممالک نے یا تو باضابطہ طور پر رکنیت کی درخواست دے رکھی ہے شنگھائی (شِنہوا) […]
