سی پیک منصوبہ میں شامل 870 میگاواٹ بجلی کا حامل سکی کناری ڈیم پہلے ہی زیر تعمیر ہے
اسلام آباد:خیبر پختوانخوا حکومت کا دریائے کنہار پر 300 میگاواٹ بالاکوٹ پن بجلی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، کاغان میں دریائے کنہار پرپہلے ہی سی پیک منصوبہ میں شامل 870 میگاواٹ بجلی کا حامل سکی کناری ڈیم زیر تعمیر ہے۔بالاکوٹ پن بجلی منصوبہ کا سنگ بنیاد رواں سال رکھا جائے گا، ڈیموں کی تعمیر سے علاقہ میں ترقی اور روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے،، بالاکوٹ ڈیم کی تعمیر پر 750 ملین ڈالر لاگت آئے گی۔ بابو سرٹاپ سے بہنے والا دریائے کنہار 166 کلومیٹر طویل اور اپنے یخ بستہ پانی کاحامل ٹرائوٹ فش کیلئے مشہور اور وادی کاغان کے حسن میں قدرتی اضافہ ہے۔تیز بہائوکے حامل اس دریا پر قبل ازیں سی پیک منصوبہ میں شامل سکی کناری ڈیم کی تعمیر کا کام جاری ہے جو آئندہ دوبرس تک مکمل ہوگا جس کی تعمیر کے بعد 870 میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی۔



