اسلام آباد:ہکلہ سے ڈیرہ اسماعیل خان تک پاکستان چین اقتصادی راہداری کے سلسے میں زیر تعمیر موٹروے کے اہم حصے پر تعمیراتی کام حتمی مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اب تک این ایل سی نے کام کے اعلی معیار کو یقینی بناتے ہوئے 95فی صد سے زیادہ کام مکمل کیا ہے۔چار رویہ مغربی راہداری کی کل لمبائی 285کلو میٹر ہے جسے پانچ مختلف پیکجیز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ این ایل سی پیکج ون پر کام کر رہی ہے جسکی تکمیل سب سے پہلے متوقع ہے پیکج ون کی کل لمبائی 55کلو میٹر ہے جو ڈیرہ اسماعیل خان کے قریب یارک سے شروع ہوکر رحمانی خیل پر ختم ہوتا ہے۔این ایل سی نے تعمیراتی کام کے بین الاقوامی معیارکو برقرار رکھتے ہوئے انفراسٹکچر کا تمام کام مکمل کیا ہے اس میں سڑک کی تعمیر، یارک اور عبدل خیل کے مقامات پر دو انٹرچینج، چھ انڈر پاس،چار پل، رہائشی سہولیات اور ٹول پلازوں سمیت دیگر تعمیراتی کام شامل ہیں۔ جبکہ وزن کے کانٹوں کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے جسے 31مارچ 2021 کی مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کر لیا جائے گا۔چونکہ موٹروے ریتلی اور بنجر زمین پر تعمیر کیا جا رہا ہے اس لئے درختوں کی کمی کو پیش نظر رکھتے ہوئے این ایل سی نے سڑک کے دونوں اطراف ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ درخت لگائے ہیں۔ یہ درخت پاک فوج کے زیر انتظام ملکی سطح پر جاری "سرسبزوشاداب پاکستان” شجر کاری مہم کے تحت لگائے گئے ہیں۔
Related Posts

پاکستانی بحریہ کا بحری جہاز شکن میزائل کا کامیاب مظاہرہ
- Rizwan Malik
- ستمبر 23, 2017
- 0
پاکستانی بحریہ نے سنیچر کو شمالی بحیرہِ عرب میں بحری جہاز شکن فضا سے سمندر میں مار کرنے والے میزائل کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ […]

جسٹس منصور شاہ کی کمیشن کی رپورٹ پبلک کی جائے، جمشید دستی
- Rizwan Malik
- دسمبر 10, 2017
- 0
جمشید احمد دستی چیرمین عوامی راج پارٹی نے کوٹ ادو جلسہ میں بڑا مطالبہ کیا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بنائے […]

چینی کمپنیاں حکومتی محکموں اور ان کے کام کی رفتار سے مطمئن نہیں چیئرمین سی پیک اتھارٹی
- Rizwan Malik
- ستمبر 16, 2021
- 0
چارج سنبھالا تو داسو واقعہ ہوچکا تھا پھر گوادر چائینز کام روک چکے تھے خالد منصور کا ایوان بالا کی کمیٹی میں اعتراف اسلام آباد(خصوصی […]
