اسلام آباد:قانون دان اور تجزیہ کار سعد رسول نے کہا ہے کہ سی پیک کی مغرب تک توسیع میں افغانستان،پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کو بھی تقویت دینا شامل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آبا میں نیشنل سکیورٹی ڈویژن کے زیر اہتمام منعقدہ اسلام آباد سکیورٹی ڈائیلاگ کامقصد پاکستان کے جامع سٹریٹیجک فریم ورک پر مبنی نئی اسٹریٹجک راہیں ہموار کرنا تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ مکالمہ عوامی دانشوروں اور پالیسی سازوں کے مابین فاصلوں کو ختم کرنے کے لئے نہایت موثر ثابت ہوگا۔ اس فورم نے قومی سلامتی کے روایتی تصورات سے ہٹ کر روشن افکار کی ترجمانی کی اور اس میں اقتصادی سرگرمی میں شامل سکیورٹی کے وسیع تر مباحث پر توجہ دی گئی۔ اس فورم نے اقتصادی تبدیلی کے منصوبے کے مرکز کے طور پر اور وسطی اور مغربی ایشیا کے گیٹ وے کی حیثیت سے اور مشرقی و مغربی راستوں سے گزرنے والی توانائی اور تجارتی راہداری کے طور پر سی پیک کے شمالی ۔ جنوب روٹ پر پر روشنی ڈالی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کی مغرب تک توسیع میں افغانستان ۔ پاکستان ٹرانزٹ تجارتی معاہدے کو بھی تقویت دینا شامل ہے۔
Related Posts
بلوچستان کی تحصیل بوستان میں سی پیک کے تحت انڈسٹریل زون پرکام تیزی سے جاری
- Rizwan Malik
- June 1, 2019
- 0
اسلام آباد:چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ (سی پیک) کے تحت بلوچستان کے ضلع پشین کی تحصیل بوستان میں انڈسٹریل زون پر تیزی سے کام جاری […]

پاکستان نے 5 ماہ کےاندرملکی تاریخ کا جدید ترین جنگی طیارہ تیار کر لیا کامرہ میں 8 ڈوئل سیٹ جےایف 17 تھنڈر طیاروں کی پہلی کھیپ کی تقریب رونمائی
- Rizwan Malik
- December 27, 2019
- 0
کامرہ :پاکستان نے صرف 5 ماہ کے اندر اندر اپنی تاریخ کا سب سے جدید ترین جنگی طیارہ تیار کر لیاایئرچیف نے ڈوئل سیٹ تھنڈرطیاروں […]
خواجہ شیراز اور عثمان بزدار،بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے
اعزاز سید
- Rizwan Malik
- May 21, 2022
- 0
زیادہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ سال 2018 کے عام انتخابات سے قبل ڈی جی خان کے علاقے تونسہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ شیراز […]
