اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)اسلام آبادسوکر فٹ سال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری ضیا نے کہا ہے کہ اسلام آبادسوکر فٹ سال فیڈریشن نے ملک میں کورونا وائرس کے باعث وفاقی دارالحکومت میں فٹ سال کی سرگرمیاں 15 مئی تک روک دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے اور اس سے بچنے کیلئے پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن نے اپنی تمام کھیلوں سرگرمیاں روک دیں ہیں۔ انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ماسک کا استعمال ضرور کریں اور حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی انفرادی طور پر اپنے گھروں میں اپنی فٹنس کو برقرار رکھنے کے لئے ورزشیں کریں اور اپنی خوراک پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وبا ختم ہوتے ہی پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن قومی مینز سوکر فٹ سال چمپئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کرے گی۔ جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے علاوہ مختلف محکموں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
Related Posts

پاکستان نژاد برطانوی وزیر سے امتیازیسلوک
- Rizwan Malik
- June 14, 2019
- 0
پاکستانی نژاد برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ بکنگھم پیلس میں صدر ٹرمپ کیساتھ شاہی ضیافت میں شریک ہونے سے انہیں روک […]

پارلیمنٹیرئنز نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائی
- Rizwan Malik
- September 26, 2017
- 0
الیکشن کمیشن میں مالی سال 2016- 17 کے گوشوارے جمع کرانے کی ڈیڈ لائن میں 4 دن باقی1174 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز […]

دعا منگی گھر پہنچ گئی تاوان کیلئے معاملات پاکستان سے باہر طے ہوئے
- Rizwan Malik
- December 7, 2019
- 0
کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کی گئی دعا منگی 6 دن بعد گھر پہنچ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق دعا کی رہائی مبینہ طور […]
