ایس او ایس ویلج میں پراسرارطورپر ہلاک ہونے والی علیشہ کاابھی تک پوسٹمارٹم نہ ہوسکا

لاہور…نورالعارفین.

نصیرآباد: ایس او ایس ویلج کے واش روم میں پراسرارطورپر ہلاک کا معاملہ.

نصیر آباد میں ایس او ایس ویلج کے واش روم میں پراسرار طور پر ہلاک ہونے والیعلیشہ کاابھی تک پوسٹمارٹم نہ ہوسکا۔ پولیس کارروائی مکمل نہ ہونے سے پوسٹمارٹم التواء کا شکار ہے۔ پولیس کےمطابق نصیر آباد کے علاقے میں واقع ایس او ایس ویلج میں تیرہ سالہ علیشہ کی لاش واش روم سے برآمد ہوئی ۔ اطلاع پر پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور ضروری شواہد اکھٹے کرنے کےبعد لاش پوسٹمارٹم کیلئے میوہسپتال کے مردہ خانےمنتقل کردی۔ایک روزگرزنے کے بعد بھی پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی مکمل نہ ہونے پر علیشہ کا پوسٹ مارٹم نہیں ہو سکا۔ مردہ خانہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے ضروری کاغذات موصول نہیں ہوئے جس کے باعث پوسٹ مارٹم میں تاخیر ہوئی۔ تیسری جماعت کی طالبہ علیشہ ایس او ایس ویلج میں پانچ سال سے مقیم تھی جس کی والدہ نے دوسری شادی کر رکھی ہے۔ دوسری طرف ایس او ایس ویلج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ علیشہ ذہنی دباو کا شکار تھی البتہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ معلوم ہوگی۔