لاہور: انجینئر میاں محمد سلیم مرحوم کی بیوہ ،سینئر صحافی، کالم نگار اور نوائے وقت ملتان کے اسٹیشن ہیڈ میاں غفار احمد کی والدہ انتقال کر گئیں ، مرحومہ کو سینکٹروں سوگواران کی موجودگی میں گزشتہ روز بعد از نماز جمعہ سپرد خاک کر دیا گیا۔مرحومہ جو کچھ عرصہ سے علیل چلی آرہی تھیںجمعرات کی شب لاہور کے ایک نجی ہسپتال میں اپنے خالق حقیقی سے جاملیں ۔ مرحومہ انجینئر میاں وقار، انجینئر میاں مدثر، ایکسین لاہور ڈویژن، پروفیسر ڈاکٹر حنان احمد، ڈاکٹر نائیلہ جاوید، ڈائریکٹر میڈیکل لاہور ڈویژن، پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن یونیورسٹی آف پنجاب، کی والدہ اور ڈاکٹر جاوید منیر ڈائریکٹر فارمیسی جناح ہسپتال اور انجینئر شاہد اقبال کی خوش دامن تھیں۔ان کی نماز جنازہ بعد از نماز جمعہ مسجد خلیل اللہ اوورسیز بلاک بی بحریہ ٹان میں ادا کی گئی۔ جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر نے شرکت کی۔
Related Posts

تیس سال تک مصر پر راج کرنے والے حسنی مبارک انتقال کر گئے
- Rizwan Malik
- February 25, 2020
- 0
مصر پر تقریباً 30سال تک حکومت کرنے والے سابق صدر حسنی مبارک طویل علالت کے بعد منگل کو 91برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔حسنی […]

آسٹریا :پہاڑ کی چوٹی پر شادی کی پیکش کا ا نجام، دلہن خوشی سے بے قابو ہو کر پہاڑ سے نیچے گر گئی
- Rizwan Malik
- January 2, 2021
- 0
ویانا: آسٹریا میں ایک نوجوان کو پرسکون پہاڑ پر اپنی محبوبہ کو پرپوز کرنا مہنگا پڑگیا۔ ہوا کچھ یوں کہ آسٹریا سے تعلق رکھنے والے […]
کرکٹ شائقین کے لئےبڑی خوشخبری ٹی 20ورلڈ کپ پاکستان اور بھارت کا میچ معمول کے مطابق ہوگا
- Rizwan Malik
- February 9, 2026
- 0
متحدہ عرب امارات ، آئی سی سی اور سری لنکا نے مل کر پاکستان کو منا لیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بھی کوئی اعتراض […]
