۔۔۔۔۔۔۔
چین کے دو اجلاس پاکستانی طلبہ کی نظر میں

چین بارے ہر چیز میں گہری دلچسپی ہے ، جو کچھ دیکھا اور سنا ہے ،اسے واپس پاکستان لے جانا چاہتا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ چین بارے جان سکیں،جہاں شیر


بیجنگ (شِنہوا) چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 13 ویں قومی کمیٹی کا پانچواں اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر ہوا۔
پاکستانی طالب علم جہاں شیر جلال بھی ان اجلاسوں پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
جہاں شیر جلال نے گوانگ شی یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن میں تعلیم حاصل کی ،اور اب گوانگ شی یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن سے وابستہ روئے کھانگ اسپتال میں انٹرن کے طور پر کام کرتے ہیں۔
وہ 5 برس سے زیادہ عرصے سے چین مقیم ہیں، اس لئے وہ ” دو اجلاس” سے واقف ہیں۔
وہ جانتے ہیں کہ نائبین اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے ارکان کا قومی حکمرانی میں اہم کردار ہے ،اور لوگوں کی بہت سی آرا اور تجاویز ان کی اجتماعی بحث اور اتفاق رائے کے ذریعے "دو اجلاسوں” تک پہنچائی جاتی ہیں، جو متعلقہ پالیسیوں میں ایک حوالہ کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔
رواں سال کے دو اجلاسوں میں جاری حکومتی کارکردگی رپورٹ کے مطابق سی پی آئی کا ہدف تقریبا 3 فیصد مقرر کیا گیا تھا۔
جہاں شیر نے کہا کہ میں 5 سال سے چین میں ہوں، اور یہاں قیمتیں بنیادی طور پر مستحکم ہیں۔ لوگوں کی آمدنی اور قیمتوں کے درمیان نسبتا متوازن تعلق ہے۔ان کے علم میں یہ بھی آیا ہے کہ لوگوں کے گزر بسر کے مسائل سے لیکر ملک کی بڑی پالیسیوں تک بہت سی چیزیں "دو اجلاسوں” میں نظر آتی ہیں۔انہوں نے کہا میں میں مستقبل میں ڈاکٹر بننے کا خواہشمند ہوں، اس لیے میری نگاہ اس پر ہے کہ رواں سال صحت عامہ کی کون سی پالیسیاں متعارف کرائی جائیں گی۔
اسپتال میں انٹرن شپ کے دوران میں نے دیکھا کہ چین میں میڈیکل انشورنس کی وسیع کوریج ہے ،اور دور دراز اور دیہی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد اعلی معیار کے طبی وسائل سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین کی آبادی بہت زیادہ اور رقبہ کافی وسیع ہے، صورتحال ہر جگہ مختلف ہوتی ہے۔ حکومت طبی وسائل کو ضرورت کے مطابق مختص کرنے کے لئے سخت محنت کر رہی ہے۔میں نے یہ بھی دیکھا کہ قومی عوامی کانگریس کے کچھ نائبین اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس ارکان کی پیش کردہ "دو اجلاسوں” میں تجاویز ٹھوس اور اہداف پر مبنی ہیں۔
مثال کے طور پر قومی عوامی کانگریس کے نائب وی چھن نے ایک نایاب بیماریوں پر سروس ایڈمنسٹریشن کے قیام کی تجویز دی ہے، اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے رکن ڈنگ جی نے مشترکہ طور پر نایاب بیماریوں کی ادویات کے لئے طبی تحفظ کے طریقہ کار کے کھوج کی تجو یز دی ہے۔ ملک بھر کے لوگوں اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد کے اچھے خیالات تھے۔
حکومتی کوششوں سے ریڑھ کی ہڈی کے عضلات میں کمزوری جیسی نایاب بیماری کے علاج کے لئے "زندگی بچانے والی دوا” کو طبی بیمہ نظام میں شامل کیا گیا ہے ، جب یہ پہلی بار چینی مارکیٹ میں متعارف ہوئی تو اس کی قیمت 7لاکھ یوآن (تقریبا 1 لاکھ 10 ہزار 500 امریکی ڈالرز) سے کم کرکے 33 ہزار یوآن فی انجکشن کردی گئی ہے۔ اسے عوام نے بڑے پیمانے پر سراہا ۔ اور "نایاب بیماریوں کے لئے ادویات کے استعمال کی ضمانت کو یقینی بنانے کو” حکومت کی رواں سال کی کارکردگی رپورٹ میں بھی لکھا گیا ہے۔
جہاں شیر جلال کبھی کبھار چین میں اپنی روزمرہ زندگی میں باہر کا کھانا آرڈر کرتے ہیں۔جیسے ہی وہ چین پہنچے تو آن لائن فوڈ آرڈر ایپس کی مقبولیت اور خوراک پہنچانے کی موثر سروس سے حیران رہ گئے۔” یوں لگتا ہے کہ یہاں لوگوں کے ذریعے سب کچھ پہنچایا جا سکتا ہے”۔انہوں نے کہا کہ دونوں اجلاسوں میں خوراک کی ترسیل کرنے والے افراد سمیت عام کارکنوں کی آوازوں اور حقوق کو بھی سنجیدگی سے دیکھا جاتا ہے۔انہیں قومی عوامی کانگریس کے نائب ہوانگ چھا کی طرف سے ڈلیوری رائیڈرز بارے تجاویز یاد ہیں۔ جولائی 2021 میں انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارت سمیت 8 وزارتوں اور کمیشنز نے نئے روزگار فارمز میں مزدوروں کے لیبر سکیورٹی حقوق اور مفادات کے تحفظ بارے رہنما رائے جاری کی ،جن میں ہوانگ چھا کی پیش کردہ کچھ تجاویز بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے چین بارے ہر چیز میں گہری دلچسپی ہے ،اور میں "دو اجلاسوں” پر نظر رکھوں گا ۔ گریجویشن کے بعد میں نے چین میں جو کچھ دیکھا اور سنا ہے ،اسے واپس پاکستان لے جانا چاہتا ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ چین بارے مزید جان سکیں اور ان کے کامیاب تجربے سے سیکھ سکیں۔13 ویں قومی عوامی کانگریس کا پانچواں سیشن اختتام پذیر ہوچکا ہے ۔
پاکستان الیکشن کمیشن نے۔ بلدیاتی الیکشن پنجاب میں امیدوار گروپوں کی رجسٹریشن کیلئے شیڈول کا اعلان کر دیا۔