کن اسلامی ممالک میں سب سے پہلے اور کہاں سب سے آخر میں عید منائی گئی

اسلام آباد:اسلامی دنیا میں بیشتر ممالک میں پیر دو مئی کو عید الفطر منائی گئی ممالک جہاں اتوار کے روز عید الفطر منائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے وہ ممالک جہاں رمضان المبارک کا آغاز 2 اپریل سے ہوا، ان میں سے بیشتر ممالک میں عید الفطرپیر 2 مئی کو منائی گئی۔ رواں سال پاکستان سمیت دنیا کے اکثریتی ممالک میں رمضان المبارک کا اختتام 30 روزوں کے بعد ہوا، تاہم نائیجر، مالی اور افغانستان وہ 3 ممالک ہیں جہاں دنیا میں سب سے پہلے رمضان المبارک کا اختتام ہوا۔
انگریزی اخبار دی نیوز کی رپورٹ کے مطابق نائیجر، مالی اور افغانستان میں 30 اپریل بروز ہفتہ کو 29 روزوں کے بعد رمضان المبارک کا اختتام ہوا اور عید الفطر اتوار یکم مئی کو منائی گئی۔ ان ممالک کے علاوہ دنیا کے کسی ملک میں اتوار کے روزعید نہیں منائی گئی۔
جبکہ سعودی عرب، خلیجی ریاستوں اوردنیا کے مختلف ممالک میں پیر کے روز عیدالفطر منائی گئی۔
مسجد الحرام اورمسجد نیویۖ میں نماز عید میں لاکھوں عازمین نے شرکت کی۔وسال بعد تمام مساجد، عیدگاہوں میں مکمل گنجائش کیساتھ نماز عید ادا کی گئی۔مسجدقبلتین اور مسجد قبا میں بھی نماز عیداداکی گئی۔متحدہ عرب امارات، برطانیہ، فرانس، امریکا اورکینیڈا میںبھی پیر کو عیدالفطر منائی گئی۔
ملائیشیا، برونائی اور تھائی لینڈ میں بھی پیر کو عید منائی گئی۔ پاکستان بھارت، بنگلا دیش اورسری لنکا میں عید الفطر منگل 3 مئی کومنائی گئی ۔پاکستان میں صوبہ خیبرپختوںخواہ میں صوبائی حکومت کے اعلان کے مطابق سرکاری سطح پر دو مئی بروز پیر عید منائی گئی، جبکہ ملک کے دیگر صوبوں میں منگل 3 مئی کو عید الفطر منائی گئی