
اسلام آباد:پاکستان میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم سالم الزابی نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سے ملاقات کی ملاقات میں پاکستان ،متحدہ عرب امارات دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ پاکستان اورمتحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات انتہائی دیرینہ اور وسیع البنیاد ہیں۔انہوں نے کہا متحدہ عرب امارات تجارت اورسرمایہ کاری میں پاکستان کا ایک قابل اعتماد شراکت دار ہے۔یو اے ای نے پاکستان کے مشکل ترین وقت میں ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا ہے۔ہم متحدہ عرب امارات کے اس غیر معمولی تعاون پر ان کے بہت ممنون ہیں۔ وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا سب سے سب سے بڑھ کر یہ کہ ہم ڈیڑھ لاکھ پاکستانیوں کو متحدہ عرب امارات میں روز گار کے مواقع میسر کرنے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبیدابراہیم کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انہیں بہت اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے تجویز کیا کہ ان تعلقات میں وسعت کیلئے باہمی روابط کو مزید مربوط کرنے کی ضرورت ہے۔


