لاہور پولیس کی اینٹی رائٹ فورس ،اہلکاروں کی تنخواہوں سے ماہانہ کٹوتی ہونے لگی،

لاہور…نورالعارفین

لاہور پولیس کی اینٹی رائٹ فورس مشکل سے دو چار

لاہور پولیس کی اینٹی رائٹ فورس مشکل سے دو چار، اہلکاروں کی تنخواہوں میں ماہانہ کٹوتی ہونے لگی، کھانے کے بل کی مد میں رواں ماہ 400 اہلکاروں کی تنخواہوں سے 7000 کاٹ لئے گئے۔ تنخواہوں میں کٹوتی ہونے پر اینٹی رائٹ اہلکاروں میں ہل چل مچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق فی اہلکار پینتیس ہزار تنخواہوں میں کٹوتی ہو گی۔ رواں ماہ چار سو اہلکاروں کی تنخواہوں میں 7000 کاٹ لئے گئے ہیں، ایک ہزار سے زائد اہلکاروں پر مشتمل فورس کی مرحلہ وار کٹوتی ہو گی۔ اہلکاروں کا کہنا ہے کہ کھانے کے بل کی مد میں تنخواہوں میں کٹوتی کی جا رہی ہے، اے آر ایف کے اہلکاروں کی ٹریننگ 2016 میں ہوئی جبکہ 2017 میں کھانے کے پیسے کاٹنے کا اچانک نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اہلکار بد دل ہو کر ایلیٹ فورس میں جانے لگے ہیں۔