لاہور…نورالعارفین
امریکی ایجنسی کی نشاندہی پر ٹریک ہونے والے جوہر ٹاون کے نوجوانوں کے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ ایف آئی اے نے فرانزک لیبارٹری بھجوا دیئے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سید شاہد حسین کا کہنا تھا فرانزک رپورٹ آنے کے بعد اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ قانونی کاروائی کی جائے یا نہیں۔ بلیو وہیل طرزکی گیم کھیلنے والے نوجوانوں کوایف آئی اے سائبرکرائم نے انٹرپول کی اطلاع پر ٹریس کیا تھا۔ جنہیں سنیپ چیٹ کے ذریعے اغواء کا ٹاسک دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم کے مطابق نوجوان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں۔ تاہم ان کے موبائلز کے فرانزک ٹیسٹ سے اصل صورتحال معلوم ہوگی۔ ڈاپٹی ڈائریکٹر سائبر کرائم نے والدین سے اپیل کی ہے وہ کسی بھی تکلیف دہ عمل سے بچنے کیلئے اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ دوسری جانب ایف آئی اے نے نوجوانوں کو انکے اہلخانہ سمیت جمعہ کے روز پھر سے طلب کر لیا ہے.



