26 افراد کی فہرست میں گھر کے افراد اور پارٹی رہنماوں کے علاوہ ان کے ڈاکٹر اور وکلا بھی شامل ہیں

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان جو ان دنوں اٹک جیل میں قید ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کے قائد چیئرمین عمران خان سے اٹک جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست تیار کرلی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی نے عمران خان سے ملاقات کرنے والے 26 افراد کی فہرست تیار کی ہے جس میں گھر کے افراد اور پارٹی رہنماوں کے علاوہ ان کے ڈاکٹر اور وکلا بھی شامل ہیں، ملاقاتیوں کی فہرست درخواست کے ساتھ سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے لیے اہلیہ بشری بی بی اور بہنیں عظمی خان اور علیمہ خان کے نام لسٹ میں شامل ہیں۔اہلیہ اور وکلاء ان سے جیل میں ملاقات کر چکے ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان ان دنوں توشہ خانہ کیس میں اٹک جیل میں قید ہیں ۔انہوں نے اٹک جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کے لئے درخواست بھی دے رکھی ہے تاہم تاحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔
یاد رہے کہ اٹک جیل میں اس وقت وہی سپریٹنڈنٹ ہیں جن کا اس وقت اڈیالہ جیل سے اٹک تبادلہ کر دیا گیا تھا جب عمران خان کی حکومت میں اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف سے مسلم لیگ ن کے رہنماء حنیف عباسی نے ملاقات کی تھی جس کی سزاء کے طور پر انہیں اڈیالہ سے اٹک ٹرانسفر کر دیا گیا تھا۔
چئیرمین پی ٹی آئی سے جیل میں کون کون ملاقات کر سکے گا، لسٹ تیار



