شاہین آفریدی اور انشا کی رسم مہندی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل

مہندی کی تقریب کا انعقاد کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر کیا گیا،ولیمہ جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا

کراچی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے مائیہ ناز فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی اور انشاکی رسم مہندی کی تصاویر اور ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں ہیں۔شاہین اور ان کی منکوحہ انشا آفریدی کی مہندی کی تقریب گزشتہ رات کراچی میں ہوئی۔
انشا نے مہندی کی تقریب میں اپنی زیبائش کے لیے فرقان سیلون کا انتخاب کیاجس کے آفیشل انسٹا اکانٹ پر انشا کامختصرویڈیو کلپ ویڈیو شیئرکیا گیا ہے۔
ویڈیو سامنے سے نہیں بنائی گئی اس لیے انشا کا چہرہ نظرنہیں آرہا تاہم مہندی کی مناسبت سے ان کا پھولدار دوپٹہ خوب نمایاں ہے۔وائرل ویڈیوز میں شاہد آفریدی کے گھر کے باہر کی جانے والی سجاوٹ نمایاں ہے۔
فاسٹ بالر کا نکاح فروری 2023 میں شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوا تھا۔ جس کے بعد انشا کی رخصتی 3 ستمبر کو طے کی گئی تھی تاہم جون میں اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ رخصتی کی تقریب ایشیا کپ کے باعث تاخیر کا شکار ہے۔ اب ایشیاء کپ کے بعد دونوں کی مہندی اور ولیمہ کی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
مہندی کی تقریب کا انعقاد کراچی میں شاہد آفریدی کے گھر پر کیا گیا جس میں دلہا اور ان کی فیملی کے علاوہ قریبی دوست احباب شریک تھے۔جبکہ اس جوڑا کے ولیمہ کی تقریب 21 ستمبرکو اسلام آباد میں ہوگی۔