تعویز کو بااثر بنانے کے لئے پریشان حال خواتین کے ساتھ زنا کرنے والے دو عامل گرفتار

تھانہ سنبل نے سائل خاتون کی درخواست پر فوری کاروائی کرتے ہوئے جعلی عامل طاہر عباس اور اس کے سہولت کار تصور عباس کو گرفتار کر لیا
ملزمان کالے علم کی کاٹ کو زیادہ موثر بنانے کے نام پر سادہ لوح خواتین کی عزت سے کھیلتے تھے،میرا بادی کی رہائشی خاتون کی درخواست پر کاروائی


اسلام آباد:اسلام آباد کے تھانہ سمبل اور SSIOU پولیس ٹیموں کی بڑی کاروائی،خاتون سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار ، متاثرہ خاتون کی درخواست پرتھانہ سمبل پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان طاہر عباس اور تصور عباس کو گرفتار کر لیا۔
میرابادی جی 12 کی رہائشی (ف بی بی ) نے تھانہ سنبل میں درخواست دی کہ وہ گھریلو مسائل کی وجہ سے سخت پریشان تھی جس کا ذکر اس نے اپنے ایک جاننے والے تصور عباس ولد ابراہیم سے کیا۔ تصور نے اسے طاہر عباس سے ملوایا اور بتایا کہ یہ کالے علم کا ماہر ہے اور اس کے تعویزات کی کاٹ سے تمھارے مسائل حال ہو جائیں گے ۔طاہر عباس نے کہا میں کالے علم کے تعویز دیتا ہوں ، میں اس سے دو تین بار تعویز لے کر گئی یہ تعویز دیتے ہوئے میری عزت سے کھیلتا اور کہتا کہ یہ کالا علم ہے اور زنا کرنے سے اس کا اثر زیادہ ہوتا ہے۔ جب کوئی اثر نہ ہوا تو اس نے مجھے ڈرانا شروع کر دیا کہ اگر کسی سے ذکر کیا تو تعویز کا الٹا اثر تم پر ہو جائے گا۔ میں ڈر گئی اور اس کا کسی سے ذکر نہ کیا۔
تاہم 29 ستمبر کو طاہر عباس تصور عباس کے ہمراہ میرے پاس آیا اور مجھے ایک کمرے میں لے جاکر زبردستی میرے ساتھ زیادتی کی۔ یہ تمام کاروائی طاہر عباس نے تصور عباس کے ہمراہ ہو کر کی۔ مذکورہ افراد کالے علم کی آڑ میں کئی خواتین کے ساتھ زیادتی کر چکے ہیں ۔ ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ خاتون کی درخواست پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا ہے کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، زیادتی یا تشدد میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتیملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔