مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ، مکمل ہڑتال،

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں رہنے والے کشمیری جمعہ کویوم سیاہ منا رہے ہیں جس کا مقصدعالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں او ر وہ بھارتی غلامی سے مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 27اکتوبر 1947ءکوبھارتی فوج نے سرینگر کے ہوائی اڈے پر اترکر کشمیریوں کی خواہشات کے خلاف اور برصغیر کی تقسیم کے منصوبے کو پامال کرتے ہوئے جموںوکشمیر پرزبردستی قبضہ کرلیا تھا۔