سیالکوٹ میں دھند ، نظام زندگی مفلوج ، پروازیں تاخیر کا شکار

سیالکوٹ اور گردونواح میں سموگ کیوجہ سے حد نگاہ صفر رہ گئ ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے کے باعث نومبر اور دسمبر میں پنجاب میں آلودہ دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسموگ اوردھند آنکھوں اور گلے کی بیماریوں کا باعث بن سکتے ہیں، اسموگ سانس کی تکلیف کا باعث بھی بن سکتی ہے جبکہ یہ صورتحال زرعی سرگرمیوں کو بھی متاثر کرسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کی ہے کہ لاہوراور ملحقہ علاقے رات اور صبح کے وقت دھند اور اسموگ کی لپیٹ میں رہیں گے، شہری رات اور صبح کے وقت سفر کے دوران احتیاط برتیں ۔سمبڑیال۔ سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ اسموگ کی وجہ سے پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر
سیالکوٹ انٹر نیشنل ائر پورٹ پر پروازوں کی روانگی میں 3 دن سے 12 گھنٹے 10 گھنٹے تاخیر کا معمول ۔
دور دراز سے آئے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا۔
گلف ائیر لائن کی آمد آج صبح 3:30 آمد پر لیٹ ہو گئی۔ جبکہ شارجہ جانے والی فلائٹ کینسل ہو گئی۔ مسافر زلیل و خوار۔