میانوالی،منشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن 2منشیات فروش گرفتار

میانوالی عبدالقیوم خان نیازی

میانوالی ۔۔ایس ایچ اوتھانہ سٹی کامران بخت اورانکی ٹیم کامنشیات فروشوں کےخلاف کریک ڈاؤن 2منشیات فروش 4400گرام چرس سمیت گرفتار مقدمات درج ڈی پی اومیانوالی کی ٹیم کوشاباش

ڈی ایس پی سرکل صدر خالد محمود رانجھاکی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی کامران بخت اور انکی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے محمد عظیم ولد غلام حسن سکنہ مدوڑاناوالا سے 2400 گرام چرس، 1 موبائل اور 1 موٹر سائیکل جبکہ ظفر اقبل ولد محمد اختر قوم موہانے خیل سکنہ مواز والا موچھ سے 2000 گرام چرس ، 1 موبائل اور وٹک رقم مبلغ 500 روپے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے اس کامیاب کاروائی پر ایس ایچ او سٹی اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔ ترجمان میانوالی پولیس