رضا اللہ کی بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھائی
ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری بنائی پاکستان کو اننگز کی شکست سے بھی بچایا
9 چھکے لگا کر ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کر دیا
کرکٹ کی تاریخ میںپہلی بار 9 سے 11 نمبر کے بیٹرز نے مجموعی طور پر 10 چھکے لگائے
15سال بعد کسی پاکستانی بیٹرز نے فاسٹ بولرز کو ایک اننگز میں تنے چھلے لگائے
رضا اللہ ڈیبیو پر انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ 92 رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے
پہلی اننگز میں4 وکٹ بھی لے رکھے ہیں مین اف دی میچ کی دوڑ میں بھی شامل ہوگئے
برمنگھم:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن برمنگھم ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر رضا اللہ نے اپنی شاندار بیٹنگ سے پاکستان کو اننگز کی شکست بچالیا اور انہوں نے کئی ریکارڈز بھی اپنے نام کرلیے۔رضا اللہ انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں نویں نمبر پر بیٹنگ کرنے آئے اور 63 گیندوں پر 81 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پاکستان کو 130 رنز کی برتری دلادی۔رضااللہ نے اپنی اس اننگز میں 9 چھکے لگاکر ڈیبیو پر سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کردیا جبکہ محمد عباس نے اپنی 42 رنز کی اننگز میں 2 چھکےلگائے۔انگلینڈ کے خلاف رضااللہ نے 43 گیندوں پر ففٹی مکمل کی جس کے بعد رضا اللہ ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز ترین نصف سنچری کرنے والے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ ا س سے قبل فہیم اشرف نے 2018 میں ڈیبیو پر 52 گیندوں پر 50 رنز کیے تھے۔اس کے علاوہ رضا اللہ گزشتہ 15 سال میں فاسٹ بولرز کو 8 چھکے لگانے والے پہلے پاکستانی بیٹر ہیں۔ 15 سال میں کسی پاکستانی بیٹر نے فاسٹ بولرز کو ایک اننگز میں 8 چھکے نہیں لگائے تھے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار نمبر 9 سے نمبر 11 کے بیٹرز نے فاسٹ بولرز کو مجموعی طور پر 10 چھکے لگائے۔
برمنگھم ٹیسٹ میں رضااللہ نے انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 11 اور دوسری اننگز میں 81 رنز بنائے۔ اس کے ساتھ ہی رضا اللہ ڈیبیوپر انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔
یاد رہے کہ برمنگھم ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لیے 130 رنز درکار ہیں۔
یاد رہے کہ رضا اللہ نے پہلی اننگز میں 4 وکٹ بھی لے رکھے ہیں.



