نیویارک :چین میں منعقدہ دی بیلٹ اینڈ روڈ بین الاقوامی تعاون کے اعلی سطحی فورم کے دوران حاصل شدہ نتائج کی دستاویزات اقوام متحدہ میں جاری کی گئیں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق ان دستاویزات میں فورم کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ کی تقریر اور سربراہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والا مشترکہ اعلامیہ بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ پچیس سے ستائیس اپریل تک، بیجنگ میں دوسرے “دی بیلٹ اینڈ روڈ” انٹرنیشنل تعاون کے اعلی سطحی فورم کا کامیابی سے انعقاد ہوا. فورم کا موضوع تھا “دی بیلٹ اینڈ روڈ” کی تعمیر خوشحال مستقبل کے لیے. اس موقع پر منعقد ہونے والی گول میز کانفرنس میں چالیس عالمی رہنماوں نے شرکت کی جن میں چین سمیت اڑتیس ممالک کے سربراہان، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جنرل سیکریٹری شامل ہیں۔ اس فورم میں ایک سو پچاس ممالک اور بانوے بین الاقوامی تنظیموں سے تعلق رکھنے والی چھ ہزار سے زائد غیرملکی شخصیات نے شرکت کی۔
Related Posts

دنیا بھر میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں انگریزی کا پہلا نمبر اردو بھی 10 ویں پر موجود
- Rizwan Malik
- August 14, 2021
- 0
اسلام آباد:ایک عالمی تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ بولی جانے والی 25 زبانوں میں اول نمبر پر انگریزی زبان ہے، جس کے […]
پٹرول کی قیمت 220 روپے فی لیٹرکی جائے ، جاوید انتظار
- Rizwan Malik
- October 31, 2023
- 0
اسلام آباد :چئیرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے پٹرول کی قیمت 220 روپے فی لیٹر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی […]

اسلام آباد ہائیکورٹ جج کے ریمارکس پارلیمنٹ پر حملہ ہیں: اسپیکر کی رولنگ
- Rizwan Malik
- February 11, 2025
- 0
وفاقی وزیر قانون کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ جج کو یہ پیغام پہنچائیں کہ پارلیمنٹ سپریم ہے کسی کو پارلیمنٹ کی عزت اور توقیر […]
