لاہور:نامور قانون دان اے کے ڈوگر نے چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال کی تقرری کولاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون اور چیئرمین نیب کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت چیئرمین مین نیب کی تقرری وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں ہی کر سکتے ہیں،موجودہ چیئرمین نیب کی تقرری صدر مملکت نے آئینی طریقہ کار کے برعکس کی۔ صدر نے وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کا انتظار کئے بغیر براہ راست چیئرمین نیب کی تقرری کر دی جبکہ آئین کے آرٹیکل 48 کے تحت صدر پاکستان وزیراعظم اور کابینہ کی سفارشات کے بغیر کوئی بھی کام نہیں کر سکتا۔ استدعا ہے کہ عدالت چیئرمین نیب کی تقرری کو کالعدم قرار دے کر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔
Related Posts

ٹی ٹی پی سربراہ سمیت متعدد افراد عالمی دہشتگرد قرار، امریکا
- Rizwan Malik
- September 11, 2019
- 0
امریکا نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے نور ولی محسود سمیت متعدد افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا ۔ امریکی […]

وزیر داخلہ اور وزیر مذہبی امور سے تمام مکاتب فکر کے علما کرام کی ملاقات، وزیرداخلہ کا کلیدی خطاب
- Rizwan Malik
- September 7, 2024
- 0
دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو بحیثیت قوم اکٹھا ہونا ہو گا۔ ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھانے والا شخص یا تنظیم دہشتگرد ہے آج […]

فضل الرحمان کا دھرنا ، حکومتی صفوں میں ہلچل مچ گئی بڑوں نے سر جوڑ لئے
- Rizwan Malik
- October 11, 2019
- 0
مولانا فضل الرحمن کے مبینہ آزادی مارچ نے حکومتی صفوں میں ہلچل مچا رکھی ہے۔جو روایت حکومت نےماضی میں خود شروع کی تھی وہی […]
