آرٹیکل 370 ریاست کی آئینی حیثیت ،شق 35اے مسلم آبادی کی محافظ تھی،انڈین یونین میں کشمیر کی نیم خودمختار حیثیت کی وجہ آرٹیکل 370 تھا، اسی کے تحت ریاست کو الگ پرچم اور آئین کی اجاز ت ملی جبکہ باہر سے آنے والا ہر شخص کو کشمیر میں جائیداد خریدنے ، سرکاری نوکری لینے ،آزادانہ سرمایہ کاری کرنے سے شق 35اے روکتی تھی آرٹیکل 35 اے کے مطابق کوئی شخص صرف اسی صورت میں مقبوضہ کشمیر کا شہری ہو سکتا ہے اگر وہ یہاں پیدا ہوا ہو۔آرٹیکل 35 اے کے تحت ریاست مقبوضہ کشمیر کے باہر کے کسی شہری سے شادی کرنے والی خواتین جائیداد کے حقوق سے محروم رہتی ہیں جب کہ آئین کے تحت کسی اور ریاست کا شہری مقبوضہ کشمیر میں جائیداد خریدنے اور مستقل رہائش اختیار کرنے کا حق نہیں رکھتا۔اس کے علاوہ آئین کے آرٹیکل 35 اے کے تحت مقبوضہ کشمیر کی حکومت کسی اور ریاست کے شہری کو اپنی ریاست میں ملازمت بھی نہیں دے سکتی،بھارتی انتہاپسند چاہتے ہیں کہ آرٹیکل 35 اے کوختم کردیا جائے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جائے اور پھر اسے ختم کرکے مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاصبانہ قبضہ مستحکم بنایا جا سکے۔بھارتی انتہا پسندوں کی اسی خواہش کو پورا کرنے کے لیے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 35 اے کے خاتمے کے لیے پہلے بھی کوششیں کی جاتی رہی ہیں۔ تاہم اب شق کے خاتمے سے غیر کشمیریوں کو وادی میں زمین کی خریداری، شہریت اور ووٹ کا حق مل گیا،غیر مقامی افراد سرکاری ملازمت بھی حاصل کرسکیں گے۔
Related Posts

دنیا امن کی تلاش میں راستہ پاکستان سے نکلے گا ،پاکستان امن کا نشان
- Rizwan Malik
- April 11, 2026
- 0
ساری دنیا کی امید افزا نظریں اس وقت پا کستان پر ہیں ۱۱ اپریل عالمی امن کےلئے سب سے بڑا دن ہوسکتا ہے امن کی […]

پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس تیسری دنیا کا بہترین دفاعی پیداواری ادارہ ہے،لیفٹیننٹ جنرل (ر)عبدالقیوم
- Rizwan Malik
- February 12, 2021
- 0
کمپلیکس نہ صرف ملکی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جنگی طیارے بنا رہا ہے بلکہ دنیا بھر سے خریدار بھی اپنی طرف متوجہ […]

اسلام آباد کیرئیر کالجز نے تعلیمی سیشن 2023/24 مونٹیسوری تا مڈل سیکشن کتابوں کے چنائو اور نصاب کی تقسیم کی منصوبہ بندی کرلی
- Rizwan Malik
- February 10, 2023
- 0
اسلام آباد :اسلام آباد کیرئیر کالجز نے تعلیمی سیشن 2023/24 مونٹیسوری تا مڈل سیکشن کتابوں کے چنائو اور نصاب کی تقسیم کی منصوبہ بندی کرلی۔نفس […]
