اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت بلوچستان میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ سی پیک اتھارٹی کے حکام کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سی پیک کے تحت بلوچستان میں ترقیاتی کاموں کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے۔ سی پیک کے بنیادی منصوبوں میں سے 40 فیصد بلوچستان میں مکمل کئے جا رہے ہیں۔ حکام نے سی پیک منصوبہ کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس منصوبہ کی تکمیل کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کے تحت بلوچستان کی تقدیر بدلنے کے حوالے سے اٹھائے گئے چین کے اقدامات خصوصاّ توانائی کے شعبے پر خاص توجہ دینے کے حوالے سے کاوشوں کو سنہرے الفاظ میں سراہا جائے گا۔ سی پیک منصوبہ نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کے لئے ترقی و خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا۔
Related Posts

دیر سے کھانا، بیماریوں کو دعوت
- Rizwan Malik
- August 15, 2026
- 0
ناشتے اور رات کے کھانے کا بہترین وقت کون سا ہے بلڈ شوگر کی ایک بڑھتی وجہ دیر سے کھانا کھانا بھی ہے کم کھانے […]

انجم عقیل خان کی حمزہ شہباز سے ملاقات
- Rizwan Malik
- January 8, 2026
- 0
اسلام آباد(سیاسی رپورٹر)اسلام آباد سے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے لاہور میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور رہنما پاکستان […]
لیموں ملا ایک گلاس پانی روزانہ آپ کو کیسنر سے محفوظ اور موٹاپے سے نجات کے علاوہ دیگر کئی مسائل سے تحفظ فراہم کرتا ہے، طبی ماہرین
- Rizwan Malik
- July 5, 2020
- 0
اسلام آباد :لیموں ملا ایک گلاس پانی روزانہ پینے سے کیسنر سے تحفظ اور موٹاپے سے نجات کے علاوہ دیگر کئی مسائل سے نجات […]
