راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) سیدنا حضرت امام حسین نے ظلم و استبداد کے سامنے کلمہ حق بلند کیا آپ نے حق باطل کے درمیان واضح لکیر کھینچ دی حضرت امام حسین کا کردارپوری انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے ان خیالات کا اظہار مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ کے سیکرٹری اطلاعات محمد عامر صدیقی نے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا حضرت امام حسین نے دنیا پر ثابت کر دیا کہ دین حق کیلئے فنا بھی بقاء ہے آپ نے معرکہ حق و باطل میں دین کی عصمت کیلئے لازوال قربانی پیش کرتے ہوئے صبر و استقامت کی اعلیٰ مثال قائم کی آپ نے دنیا پر واضح کر دیا کہ ظالم کے ساتھ رہنا جرم ہے ہمیں عداوت نہیں اخوت، رواداری کو فروغ دینا چاہئے اور اسلام کی سر بلندی کیلئے اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامتے ہوئے تفرقہ بازی کا خاتمہ کرنا اور اتحاد و یکجہتی کو اپنانا ہوگا تاکہ معاشرے کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔
Related Posts

ہر صنعت چیخ چیخ کر کہ رہی ہے مجھے بچاو,آصف زرداری
- Rizwan Malik
- جون 20, 2019
- 0
جوطاقتیں انہیں لے کر آئیں ہیں انہیں سوچناچاہیے،ایسا نہ ہو کہ کل عوام اور پورا ملک ان کے خلاف کھڑا ہوجائے سابق صدر آصف […]

انجم عقیل اور ملک ابرار کی عبدالرحمان کانجو سے اظہار تعزیت
- Rizwan Malik
- فروری 28, 2026
- 0
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے اسلام آباد اور روالپنڈی سے ارکان قومی اسمبلی انجم عقیل خان اور ملک ابرار نے وفاقی وزیر عبدالرحمان کانجو […]

وزیراعظم عمران خان امریکا پہنچ گئے، کل صدر ٹرمپ سے ملاقات
- Rizwan Malik
- جولائی 21, 2019
- 0
واشنگٹن: وزیراعظم عمران خان امریکا پہنچ گئے، کل وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرینگے جبکہ آج ورلڈ بینک کے صدر اور منیجنگ […]
