
اسکارلٹ جانسن نے ریان رونلڈس سے 3 سال تک قائم رہنے والی شادی کو محبت کا نشہ قرار دیا۔
ان کی شادی سنہ 2008 میں 23 برس کی عمر میں کینیڈین نژاد ہالی وڈ اداکار ریان رونلڈس سے ہوئی جبکہ 2011 میں دونوں نے علیحدگی اختیار کرلی۔
اسکارلٹ جانسن نے دوسری شادی 2014 میں رومین ڈوریک سے کی جو ایک معروف صحافی ہیں تاہم 2017 میں اس شادی کا بھی اختتام ہوگیا۔
اداکارہ کے پہلے شوہر ریان رونلڈس نے بلیک لائیولی کو اپنا جیون ساتھی بنایا جن سے ان کے تین بچے ہیں جبکہ اسکارلٹ جانسن نے بھی حال ہی میں اپنے دیرینہ دوست کالن جوسٹ سے منگنی کرلی ہے۔

اسکارلٹ کا کہنا ہے کہ پہلی اور دوسری شادی میں ناکامی کے بعد انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور اب وہ شادی اور خاندان کے حوالے سے ماضی کے مقابلے میں بہتر فیصلہ کرنے کی اہل ہیں۔




