نواز شریف مشہور شخصیت ہیں انہوں نے پاکستان کے لئے اچھے کام کئے ،معصوم طلباء نے  پی ٹی آئی رہنما کو لاجواب کردیا 

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کو  اسکول کے طلبہ نے نواز شریف سے  محبت  کا اظہار  کر کے  لاجواب کردیا۔فردوس شمیم نقوی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں عظیم گبول گوٹھ پرائمری اسکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ سے سوالات  کیے جس پر انہیں بچوں نے لاجواب ہی کردیا۔فردوس شمیم نقوی نے طلبہ سے سوال کیا کہ آپ کی نظر میں پاکستان کی مشہور شخصیت کون سی ہے؟ اس پر طلبہ نے جواب دیا کہ ان کی نظر میں سابق وزیراعظم نواز شریف مشہور شخصیت ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے دوبارہ سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اچھا نواز شریف کیوں مشہور ہیں؟جس پر طلبہ نے انہیں لاجواب کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ انہوں نے پاکستان کے لیے اچھے کام کیے ہیں۔