
راولپنڈی: سابق وزیر اعظم پاکستان شہید ذولفقار علی بھٹو نے اپنی جان کا نذرانہ د یکر غریب عوام کے حقوق پر کوئی سودے بازی نہیں کی شہید بھٹو کو ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے اور غریب عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے کی سزا دی گئی بھٹو کو شہید نہ کیا جاتا تو آج پاکستان ایشین ٹائیگربن چکا ہوتا ذولفقار علی بھٹو کو مٹانے والوں کا آج کوئی نام لیوا بھی نہیں جبکہ شہید بھٹو آج بھی پاکستان کے کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہے پوری قوم ان کی 92ویں سالگرہ دھوم دھام سے منا رہی ہے بھٹو شہید کا نام رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا شہید بھٹو کے نظرئیے سوچ فکر اور فلسفے کو اپنائے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان ضلعی انفارمیشن سیکریٹری محمد شاھد ،ڈویثرنل نائب صدر راجہ بابر،شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر سمیرا گل نے شہید بھٹو کی 92 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا تقریب میں ضلعی نائب صدر بلال شہباز،تحصیل صدر راجہ منصور، ڈویثرنل انفارمیشن سیکرٹری عذرا یونس، نائب صدر کینٹ انیلہ، پیء وائی او ٹیکسلا فرحت ممتاز، سابق امید وارپی پی15ملک جاوید اقبال، سابق امید وار پی پی 7 ساجد نیازی، پی ایس ایف راولپنڈی سٹی کے انفارمیشن سیکرٹری شیخ فرقان اور دیگر بھی موجود تھے۔ چوہدری ظہیر محمود نے کہا کہ شہید بھٹو کے نظرئیے سوچ فکر اور فلسفے کو اپنائے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں موجودہ پی ٹی آئی کی نااہل حکومت مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے انھیں غریب عوام کے مسائل اور ملکی ترقی سے کوئی سروکار نہیں آج غریب سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے سلیکٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں موجودہ حالات میں پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔ سمیرا گل اور دیگر نے کہا کہ شہید بھٹو نے ملک کو ایٹمی قوت بنانا 73 کا متفقہ آئین جمہوریت کا نفاذ بھارت سے 90لاکھ قیدیوں کی رہائی پہلی اسلامی سربراہ کانفرنس کا انعقاد اسلامی بنک کے لئے کاوش۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے غریب عوام کے لئے روٹی کپڑا مکان کا حصول شناختی کارڈ پاسپورٹ کا اجرا سرکاری نوکریاں دینا پہلی سٹیل مل HMC کی بنیاد سمیت بے شمار کارنامے شہید بھٹو کے نام سے جڑے ہیں۔



