ایف آئی اے کی کاروائی مشہور پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار

 

اسلام آباد: ایف آئی اے کی بڑی کاروائی مشہور پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کا جھانسہ دے کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان میں سلیم اور اسماعیل احمد شامل ہیں۔پاکستان کے شہر فیصل آباد میں بیٹھ کر بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ کون بنے گا کروڑ پتی پروگرام کے نام پر دھوکہ دہی اور جعلسازی سے لوگوں کو لوٹا ۔ملزمان کے خلاف سائبر کرام ونگ فیصل آباد کا خفیہ اطلاع پر بڑا آپریشن ملزمان سلیم اور اسماعیل احمد گرفتار ۔ غیر قانونی ڈیواسز ضبط کی لی گئیں۔ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ایک گھر پر چھاپہ مارا گیا۔بڑی مقدار میں ڈیجیٹل آلات برآمد ملزمان مشہور پروگرام کون بنے گا کروڑ پتی کا جھانسہ دے کر لوگوں سے رقم لوٹتے تھے۔ ملزمان کا نیٹ ورک نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر لوگوں کو لوٹتا رہا۔ جعلسازی اور مشہور انعامی سکیموں کا لالچ دے کر لوگوں کو خطیر رقوم سے محروم کیا گیا۔ انچارج سابر کرام سرکل فیصل آباد شعیب ہارون کی سربراہی میں سب انسپکٹر آصف حسین ، سب انسپکٹر عامر سلطان اور ہیڈ کانسٹیبل محمد سلطان پر مشتمل ریڈنگ ٹیم تشکیل دی گئی ٹیم کے بروقت اور کامیاب آپریشن سے گھنائونے جرم میں ملوث ملزمان گرفتار ہوئے۔ ملزمان کے قبضہ سے مختلف کمپنیوں کے متعدد موبال فون ، یوفون کی غیرقانونی بایو میٹرک ڈیواس، 40 جعلی انگوٹھا تصدیق مشینیں، یو فون کی 16 ایکٹیو اور 62 نان ایکٹیو سمز برآمد ہوئیں۔ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ وقار چوہان نے ٹیم کی کارکردگی پران کو شاباش دی اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا. ملزمان کیخلاف پریونشن آف الیکٹرانک کرامز ایکٹ 2016کی دفعہ 13، 14، 16 اور 17 کے تحت مقدمہ درج ۔