راولپنڈی :کائنات کی ساری خوشیاں جان کائنات ، حبیب خدا ، تاجدار دو جہاں حضرت محمد مصطفی ۖ کے صدقے ملی ہیں آپ ۖ سے محبت و عقیدت کے اظہار کیلئے جلوس میلادکاانعقاد ،محافل سجانا ذکر و اذکار کرنا باعث رحمت و برکت ہے ان خیالات کا اظہار سیکرٹری اطلاعات مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ محمد عامر صدیقی نے ایس پی پوٹھوہار سید علی سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ جلوس عید میلا دالنبی ۖ کی تیاریوںاور روٹ کے حوالے سے مرکزی جلوس میلاد کمیٹی راولپنڈی کینٹ چونگی نمبر22 ، مرکز کے جلوس سے متعلق اظہار خیال کیا انہوں نے کہا کہ جلوس کے آغاز کے بعد روٹ میں پبلک گاڑیوں کا داخلہ روکنا اشد ضروری ہو گا انہوں نے کہا کہ کینٹ کے جلوس میں سڑکیں کشادہ ہیں اور دور دراز علاقوں سے جلوس مرکز ی جلوس میں شامل ہو تے ہیںان میں ٹریکٹر ٹرالیاں، شہہ زور، پک اپ و کاریں شامل، یہ ہمارے جلوس کا خوبصورت حصہ ہوتی ہیںمرکزی صدر قاسم شاہ نے کہا کہ آقائے دوجہاں پر درود سلام پیش کرنا عبادت ہے عشاقان مصطفے ۖ ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی عید میلادالنبی ۖ تزک احتشام کے منائیں اور محافل پاک، درود و سلام اور جلوس کا اہتمام کریں گے ا س سلسے میں مرکزی جلسہ (مرکزی جامع مسجد چونگی نمبر22 ) میں بعد نماز مغرب ہوگا جس میںخصوصی خطاب ڈاکٹر سلمان مصباحی اور صدارت پیر سید دیوان آل حبیب معینی اجمیری کریں گ۔ایس پی پوٹھوہار سید علی نے کہا کہ آپ میلا د پاک کی عبادت میں محافل اور جلوس کا انعقاد کر کے محبت اور عقیدت کا اظہار کرتے ہیں اور ہم آپ کی حفاظت اور سکیورٹی کے انتظامات کر کے عبادت میں شمولیت کرتے ہیں۔



