
کراچی: شہر قائد میں 30 ائیر کنڈیشنڈ 16 ڈی کوچز کا آغاز ہو گیا ہے۔ائیر کنڈیشنڈ کوچ کے روٹ اونر محمد شفیع کا کہنا ہے کہ فی الحال ایک ہی روٹ پر بسیں چلائی جا رہی ہیں، داد چورنگی شارع فیصل تا ٹاور کوچ کا کرایہ 100 روپے ہو گا۔روٹ اونر محمد شفیع کا کہنا ہے کہ مزید 2 روٹس پر بھی اے سی کوچز کا آغاز ہو گا۔
کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ ایک بڑا مسئلہ ہے اور شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث رکشے اور چنگچیوں کی بھرمار ہے جو ٹریفک کی روانی کو متاثر کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ ایک باعزت ٹرانسپورٹ کی موجودگی میں نائن ٹو فائیو جاب کرنے والے ملازمین اپنی گاڑی کی بجائے ائیر کنڈیشنڈکوچز کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گے باالخصوص اس سے نہ صرف ٹریفک کا دبائو کم ہوگا بلکہ خواتین کی سفری مشکلات کا بھی خاتمہ ہوگا۔



