تھانہ اگوکی میں راہزنی ، میاں بیوی نقدی اور زیورات سے محروم

تھانہ اگوکی کی حدود ساہووالہ میں راہزنی کی واردات موٹر سوار میاں بیوی نقدی اور زیورات سے محروم ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ اگوکی حدود ساہووالہ میں میاں عدنان ماجد ولد اسحاق اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار گاؤں ساہووالہ کی طرف جارہے تھے کہ گرڈ سٹیشن کے پاس تین کس مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور گیارہ ہزار آٹھ سو روپے نقدی و زیورات لوٹ لئے اور موقع سے فرار ہوگئے تینوں مسلحہ افراد ایک ہی موٹر سائیکل 125cc پر سوار تھے جبکہ مسلحہ افرادجاتے ہوئے میاں عدنان کی گاڑی کی چابی اور موبائل دور کھیتوں میں پھینک گئے ۔ 15 پر اطلاع کے بعد تین تھانوں کی گاڑیاں موقع واردات پر پہنچ گئیں جس میں تھانہ سمبڑیال ۔ تھانہ ایئرپورٹ ۔اور تھانہ اگوکی کی گاڑیاں شامل تھیں بعدازاں تھانہ اگوکی نے حدود کا تعین کرتے ہوئے سائل کی درخواست درج کی