چئیرمین سی ڈی اے کے زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں‌کے حوالے سے اہم اجلاس

اجلاس کو مارگلہ ایونیو کی توسیع اور H-16 کے مقام پر انٹرچینج کی تعمیر کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں اجلاس ہوا. جس میں ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ممبر، کنسلٹنٹس سمیت دیگر متعلقہ افسران کی شرکت کی. اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اہم ترین منصوبوں پر ابتک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
اجلاس میں مارگلہ ایونیو کی توسیع (این-فائیو تا ایم-ون) منصوبے سمیت 17th ایونیو پر H-16 کے مقام پر انٹرچینج کی تعمیر کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی .اس سلسلہ میں ان منصوبوں کے ڈیزائن سمیت مختلف تیکنیکی پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا .اجلاس میں 17th ایونیو پر انٹرچینج منصوبے کے ڈیزائن اور تعمیراتی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی .چئیرمین کو بتایا گیا کہ اس منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی کا کام بھی مکمل کرلیا گیا ہے.17th ایونیو انٹرچینج منصوبے کا ابتدائی ڈیزائن کنسلٹنٹس کی مدد سے تیار کر لیا گیا ہے اور
اس منصوبے کے پی سی ون کی تیاری پر بھی کام جاری ھے.
اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ سی ڈی اے کے انجینئرنگ اور پلاننگ ونگز کی تجاویز کی روشنی میں ڈیزائن کو دوبارہ پیش کیا جائے گا.
منصوبہ کے ڈیزائن میں انجینئرنگ نقطہ نظر سے تمام تر تیکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیں کر شامل کیا جائے ، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت
اجلاس کو بتایا گیا کہ مارگلہ ایونیو کی این فائیو سے ایم ون تک آئی سی ٹی 2.7 کلومیٹر حدود تک توسیع کے پی سی ون کی سی ڈی اے ڈی ڈبلیو پی سے منظوری ہوچکی ہے. ممبر این ایچ اے نے بتایا کہ این ایچ اے نے اپنی باقی ماندہ ایریا اور حدود کیلئے پی سی-ون کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی سے حاصل کی ہے.چئیرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ اس منصوبے کے ٹینڈرنگ کے عمل کو جلد مکمل کیا جائے،
اجلاس کو بتایا گیا کہ اس سلسلہ میں اس ترقیاتی منصوبے کیلئے ابتدائی رقم بھی مختص کر دی گئی ہے.اس منصوبے سے اسلام آباد شہر جی ٹی روڈ این فائیو کے زریعے موٹر وے ایم ون سے براہ راست منسلک ھو جائے گا. اور ان منصوبوں کی تکمیل سے اسلام آباد کے مضافات میں رہنے والے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گی.چئیرمین نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں حائل تمام رکاوٹوں کو دور کرکے انکی جلد تکمیل کو ہرصورت یقینی بنایا جائے.اسلام آباد کی جدت، بہترین منصوبہ بندی اور شہریوں کی سہولت کیلئے یہ منصوبے نہایت اہمیت کے حامل ہیں. انہوں نے کہا اسلام آباد کو دنیا کا بہترین دارالخلافہ بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں.