شکارپور: پولیس کے اندر موجود کالی بھیڑوں کی مخبری کی وجہ سے شکارپور میں ڈاکوں کے خلاف پولیس آپریشن ناکام ہو گیا۔شکارپور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے خلاف پولیس آپریشن کی ناکامی سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس اہلکار ہی ڈاکوں کے لیے مخبری کر رہے تھے۔شکار پور میں آپریشن کے دوران ڈی ایس پی، ایس ایچ او اور اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید ہوئے تھے۔ایس ایس پی شکارپور کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 50 پولیس اہلکار ڈاکوں کو حساس معلومات فراہم کرتے تھے۔ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ جرائم پیشہ افراد کو حساس معلومات فراہم کرنے والے 50 پولیس اہلکار ضلع بدر کر دیئے گے ہیں۔ڈاکٹر جمیل نے بتایا کہ ضلع بدر ہونے والوں میں 9 سب انسپکٹر، 6 اے ایس آئی، 6 ہیڈ کانسٹیبل اور 24 کانسٹیبل شامل ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع بدر پولیس اہلکاروں پر شکارپور میں تعیناتی کے لیے تین سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔ایڈیشنل آئی کا کہنا ہے کہ ضلع بدر پولیس اہلکار جرائم پیشہ افراد کو حساس معلومات فراہم کرتے تھے اور منشیات فروشوں سے بھتہ بھی لیتے تھے۔ڈاکٹر جمیل کا کہنا ہے کہ اہلکار ایرانی پیٹرول کی اسمگلنگ اور نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی اسمگلنگ میں بھی ملوث رہے ہیں۔
Related Posts

صدر زرداری فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے
- Rizwan Malik
- February 2, 2025
- 0
اہم علاقائی امور بشمول سی پیک ٹوبات چیت میں سرفہرست ہوں گے دو درجن معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی […]

حکومت بر طرف نا کی گئی تو ملک کسی سانحہ سے دو چار ہو سکتا ہے ، جمشید دستی
- Rizwan Malik
- November 26, 2017
- 0
پاکستان عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید احمد خان دستی نے کہا ہے کہ نااہل وزیر اعظم نواز شریف کی ٹیم اور […]

الخدمت فانڈیشن کے زیر اہتمام فری آئی اینڈ میڈیکل کیمپ
- Rizwan Malik
- March 4, 2024
- 0
کیمپ کا افتتاح انسان دوست شخصیت اور انچارج الخدمت ڈسکانٹ ہسپتال ڈاکٹر منیر احمد لنگاہ نے صدر الخدمت فانڈیشن نعمان ظفر کے ہمراہ فیتہ کاٹ […]
