جمہوریہ چیک میں اسلام ایک تیزی سے پھیلتے مذہب کے طور پر سامنا آیا ہے جس نے اسلام دشمنوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں اور اب وہ مایوس ہو کر قتل کی دھمکیوںپر اتر آئے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق جمہوریہ چیک میں نامعلوم شرپسندوں نے ایک مسجد کو نقصان پہنچایا اور دیواروں پر نفرت انگیز اور مسلمانوں کو قتل کی دھمکیوں والے نعرے لکھ دئیے ۔پولیس نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے دیواروں پر لکھا کہ ملک میں اسلام مت پھیلاؤ ، ورنہ ہم تمہیں قتل کر دیں گے ۔ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔مسلم کمیونٹی سنٹر کے سربراہ منیب حسان الراوی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم انتہائی سنجیدگی سے اسے براہ راست دھمکی کے طور پر لے رہے ہیں۔اس واقعہ کو دنیا بھر اور جمہوریہ چیک میں مسلمانوں اور مساجد پر ہونیوالے حملوں کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔
Related Posts

پیرو،دس ہزار فٹ بلندی سے گرنے والی لڑکی زندہ بچ گئی حادثے کے بعد 11 دِن تک بھوکی پیاسی اکیلی ایمازون کے جنگلات میں رہی
- Rizwan Malik
- October 2, 2019
- 0
پیرو:پیرو میں طیارہ حادثے کے دوران دس ہزار فٹ بلندی سے ایمازون کے جنگلات میں گرنے والی لڑکی زندہ بچ گئی اور وہ اِس […]
سکیل 1 تا15 تک کی ملازمتوں میں اسلام آباد کے رہائشیوں کا 50 فیصد کوٹہ تاریخی کامیابی ہے، عامر مغل
- Rizwan Malik
- September 5, 2020
- 0
اسلام آباد:مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف عامر مغل نے 1 تا 15 اسکیل تک کی ملازمتوں میں اسلام آباد کے رہائیشیوں کا […]
ن لیگی دور کی بجلی میٹر پابندی کھولنے پر اسد عمر کے مشکور ہیں عامر مغل
- Rizwan Malik
- November 28, 2020
- 0
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی مسترد قیادت متاثرین اور بجلی میٹرز کے نام پر سیاست بند کرے متاثرین اسلام آباد اسد عمر ، علی […]
