پاکستان اور چین کے مابین کپاس کی تحقیق کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے اہم پیشرفت ہوئی ہے،چائینہ اکنامک نیٹ کی ایک رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان اور چین کے مابین کپاس کی تحقیق کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مستحکم کرنے کے لئے اہم پیشرفت ہوئی ہے۔چائینہ اکنامک نیٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین سی پیک کے فریم ورک کے تحت زرعی شعبے خصوصا کپاس کی تحقیق کے شعبے میں بڑی کوششیں کر رہے ہیں۔ اس تعاون کے لئے متعدد عوامل کار فرماہیں۔جن میں جغرافیائی قربت اور موسمی حالات بھی شامل ہیں۔ بائیوٹیکنالوجی کے میدان میں متعدد پاکستانی چینیوں کے ساتھ مل کرکام کر رہے ہیں جن کے ذریعے کپاس کی نئی اقسام تیار کی جارہی ہیں جو موسمی اثرات اور کیڑوں کے خلاف مزاحمت کی حامل ہیں۔