آل رائونڈر عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی

کرکٹ حکام کی زیادتیوں سے دلبرداشتہ ہو کر ریٹائرمنٹ لی تھی

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ ٹیم کے ماضی کے آل راوئنڈر عماد وسیم نے ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔ حال ہی میں پی ایس یل 9 عمدہ کارکردگی کے بعد ان پر شائقین کی جانب سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کے لئے دبائو بڑھ گیا تھا۔ماضی میں کرکٹ حکام کی زیادتیوں سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ دی تھی تاہم اب قومی آل رانڈر عماد وسیم نے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لے لی ہے۔
عماد وسیم نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے دستیابی کا اعلان کر دیا ۔عماد وسیم نے حالیہ پی ایس ایل کے میچوں میں متاثر کن کارکردگی دکھائی تھی۔ ان کی ریٹائرمنٹ واپس لینے کی پوسٹ سامنے آنے پر کرکٹ کے مداحوں نے ان کے اس فیصلے کو سراہا ۔ بعض شائقین نے انہیں قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کے حوالے سے مفید مشورے دیئے، بعض نے ان کی قومی کرکٹ ٹیم مین واپسی کی دعائیں بھی کی تھیں اور انہوں نے اپنی دعائوں کی قبولیت پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔