کراچی: آل پاکستان محمد ماجد اور عبدالناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز آج (منگل) سے ہوگا،میر کراچی مرتضی وہاب صدیقی ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے۔ پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ایسوسی ایٹ سیکرٹری اور ٹورنامنٹ ڈاریکٹر محمد یعقوب قادری کے مطابق دو جون تک کھیلے جانیوالے چھ روزہ ایونٹ میں پاکستان ایر فورس، واپڈا، پولیس، رینجرز، اسلام آباد، سندھ گرین، بلوچستان اور سندھ واٹ کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی جنہیں دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ میں روزانہ چار میچز کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کے سیمی فانلز یکم جون اور فانل دو جون کو کھیلا جاے گا۔ محمد یعقوب قادری نے بتایا کہ ایونٹ کا افتتاح میر کراچی مرتضی وہاب صدیقی کرینگے جبکہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے جو کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرینگے۔
Related Posts

بانی پی ٹی آئی نے پیٹ میں چھر ا گھونپا،نوازشریف
- Rizwan Malik
- مئی 19, 2024
- 0
اگر سیاستدانوں کا احتساب ہو سکتا ہے تو کرپٹ ججز کا کیوں نہیں م تھوڑا سا گلہ قوم سے بھی ہے کہ جب مجھے ہٹایا […]

کامسٹیک کے زیر اہتمام جامعہ ٹیکنالوجی مارا میں مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی پر عالمی ورکشاپ
- Rizwan Malik
- نومبر 26, 2025
- 0
ورکشاپ میں او آئی سی کے 18 سے زائد رکن اور مبصر ممالک کے نمائندگان سائبر تحفظ کے جدید رجحانات پر تبادلہِ خیال کر رہے […]

صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی باضابطہ کارروائی کا آغاز
- Rizwan Malik
- ستمبر 25, 2019
- 0
پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے خواہشمند امریکی صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کاروائی کا آغاز ہوگیا ڈیمو کریٹ پارٹی […]
