انجمن تاجراں جی تیرہ چودہ کے انتخابات ،تاجر دوست گروپ ستارہ نے میدان مار لیا

ستارہ کے سامنے سب کی چمک ماند،فائونڈر اتحاد گروپ پگڑی نے بھی خوب مقابلہ کیا
ٹرن آئوٹ بہت شاندار رہا،کل ووٹ 895 تھے جس میں‌سے 811 پول ہوئے .صرف دو ووٹ مسترد ہوئے
تاجر دوست 241 ،فائونڈر اتحاد 213 ،تاجر اتحاد 148 ،تاجر ویلفئیر 132 اور تاجر محافظ گروپ نے 75 ووٹ حاصل کئے

اسلام آباد(رپورٹ :محمد رضوان ملک :تصاویر:طحہ وارثی )انجمن تاجراں جی تیرہ چودہ کے انتخابات میں‌تاجر دوست گروپ ستاہ نے میدان مار لیا ہے. جب کے اس کے قرب ترین فائونڈر اتحاد گروپ جس کا انتخابی نشان پگڑی تھا رہا اس نے 213 ووٹ حاصل کئے . 148 ووٹؤں‌کے ساتھ تاجر اتحاد گروپ تیسرے نمبر پر رہا. پولنگ صبح آٹھ بجے سے لیکر شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی. جڑواں سیکٹرز کے تاجروں‌نے بڑے جوش خروش سے ووٹنگ کے عمل میں‌حصہ لیا .پولنگ کا امن پرسکون رہا.رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب نتیجے کا اعلان کیا گیا اور تاجر دوست گروپ جس کا انتخابی نشان ستارہ تھا اس نے سب کو مات دی اور 241ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ان کے قریب ترین حریف فائونڈر اتحاد گروپ پگڑی والے تھے انہوں نے بھی خوب مقابلہ کیا اور 213 ووٹ حاصل کئے .باقی کوئی گروپ بھی دو سو کے ہند سے تک نہ پہنچ سکا.
یہ واحد پولنگ تھی جہاں دن کے کھانے کے ساتھ ساتھ صبح‌کے ناشتے کا بھی انتظام تھا.
ان انتخابات کی ایک خاص بات یہ تھی کہ تمام تاجروں‌نے بڑھچڑھ کا ان انتخابات میں‌حصہ لیا ٹرن آئوٹ بہت شاندار رہا،کل ووٹ 895 تھے جس میں‌سے 811 پول ہوئے .صرف دو ووٹ مسترد ہوئے . پولنگ کا سار عمل انتہائی پرامن رہا اور کوئی ناخشگوار واقع پیش نہیں‌آیا.
نتیجے کا اعلان ہوتے ہی تاجر دوست گروپ کے رہنمائوں اور حامیوں‌نے خوب جشن منایا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مبارکبادیں‌ وصول کرتے رہے.
تاجر دوست گروپ کی کامیابی کا یہ جشن رات دیر گئے تک جاری رہا.