اسلام آباد(نیوزرپورٹر)سینیٹ میں مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان اور حکومتی سینیٹر فیصل جاوید کے درمیان نوک جھوک ، جملے کسنے سے ایوان میں قہقے گونج اٹھے۔ گزشتہ روز سینیٹ اجلاس کے د وران مسلم لیگ(ن) کے سینیٹر پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد شفٹ کرنے کی بحث میں حصہ لے رہے تھے جس پر حکومتی سینیٹر فیصل جاوید بار بار ان کی تقریر کے دوران خلل ڈال رہے تھے جس پر مشاہداللہ خان نے کہاکہ جی انڈہ جی چونچ باہر نکالوجس پر سینیٹر فیصل جاوید اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے اور کہا جی باباجی جس پر مشاہد اللہ خان نے کہا بیٹاجی یہاں آپ سیکھنے آتے تو آج وہاں نہیںیہاں ہماری طرف بیٹھے ہوتے یہ نئے نئے بچے ہیں ایسے ہی جھلکیاںبناتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یہ تمام الفاظ کاروائی سے حذف کئے جائیں یہ چھوٹے سے چوزہ ہیں چوزہ کے الفاظ حذف کرادیے اسی دوران پھر مشاہد اللہ نے کہا کہ پولٹری فارم جس پر فیصل جاوید نے کہا کہ انہوںنے مذاق بنا لیا ہے یہ ماحول خراب کررہے ہیں جس پر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ آپ سیکھیں میرے بچے کیونکہ آپ نے مجھے ابا جی کہا ہے جس پر سینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ میں نے باباجی کہا ہے مشاہد اللہ نے کہا بابا جی بھی ابا جی ہی ہوتے ہیں ۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے کہا کہ ان کو تین منہ والا کیڑا ہے جوان کو بیٹھنے نہیں دیتا ہے 2 منہ والا کیڑا سو بھی جائے تو تیسرے منہ والا پھر ان کو جگا دیتا ہے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ الفاظ حذف کئے جائیں مشاہد اللہ خان نے کہا کہ کیڑے کو حذف کردیں ان کا کیڑا نکال دیں اس دوران ایوان قہقوں سے گونجتا رہا۔ ایوان میں موجود حکومتی سینیٹر بھی ان کی باتوں پر مسکراتے رہے ۔ بار بار فیصل جاوید کھڑے ہوجاتے تھے جس پر چیئرمین سینیٹ انہیں کہتے رہے اپنی نشست پر تشریف رکھیں ۔ چیئرمین سینیٹ نے تمام غیرپارلیمانی الفاظ کاروائی سے حذف کرادیئے ۔
Related Posts

ایمان مزاری اور ہادی چٹھہ کی ضمانت منظور ،رہائی نہ ہوسکی
- Rizwan Malik
- September 18, 2026
- 0
سپریم کورٹ نے ضمانت منظورکی تاہم رہائی کے ساتھ ہی ایک اور کیس میں ’اڈیالہ جیل کے باہر‘ سے دوبارہ گرفتار اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)معروف وکیل […]

ایپل کا بڑا اعلان: آئی فون 17 اور آئی فون ایئر متعارف
- Rizwan Malik
- September 13, 2025
- 0
دونوں ماڈلز کی قیمتیں اور فیچرز جاری، آئی فون ایئرسب سے پتلا آئی فون ہے اسلام آباد:موبائل فون بنانے والا معروف زمانہ کمپنی ایپل نے […]

سیالکوٹ میں نو مو لو د برآمد
- Rizwan Malik
- October 19, 2017
- 0
سیالکوٹ,تھانہ اگوکی کےعلاقہ سیالکوٹ اگوکی روڈ نزدگورنمنٹ گرلزھائی سکول عدالت گڑھا میں نامعلوم افراد نامعلودبچہ پھینک گئے ,,,,,,,بچہ ایک گھنٹہ بعد فوت ھو گیا
