سرینگر…نظربندحریت رہنماءو چیرمین سالویشن مومنٹ ظفر اکبر بٹ نے اکتوبر ۵۰۰۲ کے قیامت خیز زلزلے میں آج ہی کے دن مظفر اباد،راولاکوٹ، باغ ،کپوارہ ،بارہمولہ اضلاع میں سینکڑوں کی تعداد میں جان بحق ہونے والوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔ ظفر اکبر نے سابقہ امیر جماعت اور امیر حزب ضلع بڈگام شہید محمد اسماعیل بٹ کو انکی ۳۲ برسی پر خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکے بیٹے مشتاق احمد،بتیجے منظور احمد،شائق بٹ نے بھی آزادی برائے اسلام کے راستے میں شہادت حاصل کی۔
انہوں نے شہید نذیر احمد ڈار،ہلال احمد ڈار،جنید آخون کو بھی انکی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا۔
ظفر اکبر نے سابقہ امیر ضلع محمد سلطان وانی کے انتقال پر انکی تحریکی و دینی خدمات پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔ سالویشن مومنٹ کے لیڈروں عدنان سلفی،مفتی مدثر،ابو مصطفی ،ہلال احمد نے ترال میں مرحوم کے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
انہوں نے معصوم طالب علم فرقان رینہ کی حادثاتی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کو صبر و ثبات سے کام لینے کی تلقین کی۔اور تنظمی وفد نے انکے گھر جاکر لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
ترجمان نے ظفر اکبر بٹ کی مسلسل خانہ نظر بندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔



